انہوں نے یہ بات ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''ٹو دی پوائنٹ'' میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ثناء بچہ کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف کی حکومت کو غیر قانونی طریقے سے ہٹایا گیا ہے تو وہ بھی واپسی کیلئے غیر قانونی حربے استعمال کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میں میاں نواز شریف کا کوئی قصور نہیں ہے، جب انہیں اقتدار سے غیر قانونی طریقے سے ہٹایا جائے گا تو وہ واپسی کیلئے بھی ویسا ہی راستہ اپنائیں گے۔
ثناء بچہ کا کہنا تھا کہ آئین کی پاسداری اور ووٹ کو عزت دو جیسی باتوں کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ انہوں نے واپس آنا ہی غیر قانونی طریقے سے ہے۔ قصور نہ ان کا ہے نہ ہمارا مگر اس سب میں عوام رل جائیں گے۔
https://twitter.com/_Mansoor_Ali/status/1475884246682198028?s=20
منصور علی خان نے ثناء بچہ سے سوال کیا کہ واقعی نواز شریف غیر قانونی طریقے سے واپس آرہے ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا یہ بات بالکل درست ہے، نواز شریف واپس آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طریقہ کیا ہوتا ہے کسی سے ڈیل کرنا ، بات کرنا ، کوئی گارنٹی لینا، یہ ساری چیزیں قانونی نہیں غیر قانونی ہی ہیں، کسی بھی ملک میں یہ قانونی راستے نہیں ہیں۔
ثناء بچہ نے کہا دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہوتا کہ کسی شخص پر آپ کیسز بناتے ہیں پھر اسے جدہ بھیج دیا جاتا ہے ، بینظیر کو جلاوطن کیا جاتا ہے پھر وہ واپس بھی آجاتی ہیں، اس ملک میں جو غیر قانونی روایات ڈالی گئی ہیں وہی اب پنپ رہی ہیں، اب آپ لاکھ آئین کی پاسداری کیلئےزور لگادیں مگر غیر آئینی طریقے سے ہٹائے جانے والے لوگ اسی غیر آئینی طریقے سے ہی واپس آتے رہیں گے۔