منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا ہے، تاہم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی ان کے وزیراعظم بننے کے بعد ہوگی، اور یہ شادی 2022 یا 2023 میں متوقع ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، وفاق سندھ میں کھاد کی قلت پیدا کرنا چاہتا ہے، حماد اظہر نے ہمیں ڈیڑھ لاکھ کھاد کم دی، ہمارا کوٹہ کم کرکے دوسرے صوبوں کو اسمگل کیا جارہا ہے، کھاد پیدا کرنے والی کمپنیاں وفاق کے ماتحت ہیں، سندھ کا کوٹہ باہر جانے سے روکنے کے لیے چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔