لڑکیوں کے نیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں آج لڑکیوں کی فٹبال ٹیموں کے 7 میچ کھیلے گئے۔ فائنل فٹبال میچ کراچی اور میرپور خاص ٹیموں کے درمیاں کھیلا گیا جو کراچی کی فٹبال ٹیم نے 2 گول سے جیت لیا۔
لڑکیوں کی فٹبال ٹیموں میں دیا وومن فٹبال کلب کراچی، میرپور خاص، ٹھٹھ، پرواز لمس لاہور کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فٹبال مچ 8، 8 منٹ کے دو ہاف سے کھیلا گیا۔ اس موقع پر آرگنائزر اور فاؤنڈر دیا وومین فٹبال کلب کراچی سعدیہ شیخ نے کہا کہ تھرپارکر میں لڑکیوں کے فٹبال میچ کرانے کا مقصد یہاں کی مقامی لڑکیوں کو ناصرف کھیلوں کی طرف راغب کروانا بلکہ ان میں یہ جذبہ ابھارنا ہے کہ وہ ہر کھیل میں حصہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی تھرپارکر کی واحد خاتون رپوٹر مریم صدیقہ، سینئر صحافی ساجد بجیر نے کہا کہ کھیل سماج میں تبدیلی لا سکتے ہیں، اس لئے کوشش ہے کہ اپنے آنے والی نسلوں کو کھیلوں کی طرف راغب کروائیں تاکہ ایک صحتمند معاشرہ قائم ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج لڑکیوں کے فٹبال میچ جیتنے سے یہ ثابت ہوا کہ ناصرف لڑکے بلکہ لڑکیاں بھی کھیلوں کے مقابلوں میں اپنے آپ کو منوانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کراچی فٹبال ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی مزید محنت کرکے اپنے آپ کو منوائیں گی۔ آخر میں انہوں نے کراچی فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں میں ٹرافی اور گولڈ میڈل تقسیم کئے۔ اس موقع پر نائلہ شیخ، گل محمد، ریفریز کرن علی، زاہد علی خان اور شائقین نے بڑی تعداد میں موجود تھے۔