ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی۔
اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر لیوی 21 روپے 56 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر 23 روپے 9 پیسے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت لیوی میں اضافہ نہ کرکے مجوزہ اضافے کو بہت کم سطح پر بھی لاسکتی ہے یا لیوی میں معمولی کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو برقرار بھی رکھ سکتی ہے
۔ اس سے قبل حکومت نے بجلی کا فی یونٹ ریٹ بھی مزید مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر باضابطہ فیصلہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔ اس سے قبل نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ ایل این جی نہ ہونے کی وجہ سے بجلی گھر فرنس آئل پر چلائی گئے جس کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی وگرنہ قیمتوں میں اضافہ روپے کی بجائے پیسوں میں ہوتا۔