حنا پرویز بٹ کا طلاق کا الزام لگانے والے شخص کیخلاف ایف آئی اے جانے کا اعلان

11:47 AM, 29 Jan, 2022

نیا دور
مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے طلاق کا الزام لگانے والے شخص کیخلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

میجر عرفان اکبر نامی ٹویٹر صارف نے اپنی ایک ٹویٹ میں ناصرف حنا پرویز بٹ بلکہ دیگر خواتین لیگی رہنمائوں کیخلاف ٹویٹ کی تھی۔ انہوں نے لکھا تھا کہ مائزہ حمید ایک طلاق، مریم اورنگزیب دو طلاقیں، حنا پرویز بٹ دو طلاقیں، عظمیٰ بخاری تین طلاقیں ہوئی۔

https://twitter.com/majorirfanakbar/status/1486555094502027268?s=20&t=WWRqxEBCf1r628KpPvppnA

موصوف نے لکھا کہ ان کی بد زبانیں دیکھ کر آپ سمجھ سکتے ہیں ان سب کو طلاقیں کیوں ہوئیں۔ اب ہر کوئی بندہ کیپٹن صفدر تو نہیں ہوتا۔ ثانیہ عاشق اعوان تے معصوم اے۔

اس ٹویٹ پر بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے میجر عرفان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انھیں مشورہ دیا کہ ایسی باتیں انھیں زیب نہیں دیتیں، اپنے عہدے کا ہی کچھ خیال رکھ لیں۔ تاہم کچھ ان کے حق میں بھی نظر آئے پاک فوج سے ستارہ امتیاز پانے والے بریگیڈئیر ریٹائرڈ اشفاق حسن نے میجر صاحب کی اس کاوش کو اچھی ریسرچ قرار دیا۔

https://twitter.com/hinaparvezbutt/status/1487173556098195460?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1487173556098195460%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD986-D984DB8CDAAFDB8C-D8B1DB81D986D985D8A7-D8ADD986D8A7-D9BED8B1D988DB8CD8B2-D8A8D9B9-DAA9D8A7D8AFD988-D8B7D984D8A7D982DB8CDABA-D985D984D986DB92-DAA9DB92-D8A7D984D8B2D8A7D985-D9BED8B1-D8A7DB8CD981-D8A2D8A6DB8C-D8ACD8A7D986DB92DAA9D8A7-D8A7D8B9D984D8A7D986.811987%2F

مرزا احسن حیات نامی ایک صارف نے میجر عرفان پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جیسا لیڈر ویسا ہی سپورٹر، کارگزاری پوچھو تو ذاتیات پر اتر آتے ہیں۔ ویسے اپنے لیڈر کی بائیو پڑھ لیتے تو اتنا لکھنے کی ضرورت ہی نہ پیش آتی۔

https://twitter.com/MArif_PTI/status/1487189379609206796?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1487189379609206796%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD986-D984DB8CDAAFDB8C-D8B1DB81D986D985D8A7-D8ADD986D8A7-D9BED8B1D988DB8CD8B2-D8A8D9B9-DAA9D8A7D8AFD988-D8B7D984D8A7D982DB8CDABA-D985D984D986DB92-DAA9DB92-D8A7D984D8B2D8A7D985-D9BED8B1-D8A7DB8CD981-D8A2D8A6DB8C-D8ACD8A7D986DB92DAA9D8A7-D8A7D8B9D984D8A7D986.811987%2F

ایک اور صارف نے لکھا کہ دوسروں کی عورتوں پر نظر رکھنے کی بجائے اپنے اعمال پر توجہ دیں۔ کیا ہماری افواج نے تمہاری یہ ٹریننگ اور تربیت کی ہے؟ کاشف نے بھی عرفان اکبر پر تنقید کی اور لکھا کہ سر ایک سابق فوجی افسر سے ہمیں اس قسم کی امید نہیں تھی۔ منیر احمد کا کہنا تھا کہ کسی کی ذاتی زندگی کو اچھالنا ایک ناپسند یدہ اور گھٹیاحرکت ہے۔ بیمار ذہن کے لوگ ایسا کرتے ہیں۔

https://twitter.com/BrigAshfaqHasan/status/1487339295677591552?s=20&t=m7G_DMnOtV07BoJK-OQ8UQ

سوشل ورکر عرفان اکبر نے ٹوئٹر پر لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کی دو طلاقیں ظاہر کیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے ٹویٹ میں لکھا کہ میں اس ٹویٹ اور شخص کو میرے اور میرے ساتھیوں کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو رپورٹ کروں گی۔

سوشل میڈیا صارفین کی تنقید بڑھی تو میجر عرفان اکبر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کسی نے مجھے بھیجا ہے، میں نے نہیں ڈیٹا اکٹھا کیا۔ جس پر صارفین کا کہنا تھا کہ مان لیتے ہیں کہ کسی نے یہ خرافات بھیجی ہوں گی لیکن بندہ کبھی کبھار اپنا دماغ بھی استعمال کر لیتا ہے۔

https://twitter.com/rash_uk/status/1487193350289694722?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1487193350289694722%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD986-D984DB8CDAAFDB8C-D8B1DB81D986D985D8A7-D8ADD986D8A7-D9BED8B1D988DB8CD8B2-D8A8D9B9-DAA9D8A7D8AFD988-D8B7D984D8A7D982DB8CDABA-D985D984D986DB92-DAA9DB92-D8A7D984D8B2D8A7D985-D9BED8B1-D8A7DB8CD981-D8A2D8A6DB8C-D8ACD8A7D986DB92DAA9D8A7-D8A7D8B9D984D8A7D986.811987%2F

حنا پروزیر بٹ کے حق میں ان ٹویٹس پر ان کے مخالفین بھی میدان میں آگئے۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ہوسکتا ہے لکھنے والے نے اعداد شمار اوپر نیچے کردیئے ہوجس کی ایک تھی ایسے 3 کردیا ہو،اس لئے غصہ ہورہی ہیں۔

https://twitter.com/ImranARaja1/status/1487185002060210178?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1487185002060210178%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD986-D984DB8CDAAFDB8C-D8B1DB81D986D985D8A7-D8ADD986D8A7-D9BED8B1D988DB8CD8B2-D8A8D9B9-DAA9D8A7D8AFD988-D8B7D984D8A7D982DB8CDABA-D985D984D986DB92-DAA9DB92-D8A7D984D8B2D8A7D985-D9BED8B1-D8A7DB8CD981-D8A2D8A6DB8C-D8ACD8A7D986DB92DAA9D8A7-D8A7D8B9D984D8A7D986.811987%2F

راشد عباسی نے لکھا کہ کیا آپ واقعی دو دفعہ طلاق یافتہ ہیں،اس میں حیرانی والی کون سی بات ہے؟ عمران افضل راجہ نے حنا پرویز بٹ کے وزیراعظم کی اہلیہ کے لئے کئے گئے پرانے ٹوئٹس شیئر کئے اور لکھا کہ دوسروں کی بیوی بیٹیوں پر انگلیاں اٹھاتے شرم نا آئی؟ اب فوراً غیرت جاگ گئی کہ طلاق یافتہ کیوں کہا؟

 
مزیدخبریں