الیکشن 2024:ساڑھے 7 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔ جن میں مردوں کے 14 ہزار 556 اور خواتین کے 14 ہزار 36 پولنگ سٹیشن ہوں گے۔ پنجاب میں 22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے جن میں سے 6 ہزار 599 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار یا گیا ہے جن کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سخت نگرانی کی جائے گی۔

12:09 PM, 29 Jan, 2024

نیا دور

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں قائم کیے جانے والے کل 90 ہزار 675  پولنگ سٹیشنز میں سے تقریباً 17,500 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 32,508 کو حساس اور 42,500 کو نارمل قرار دیا ہے۔

پولنگ سٹیشنوں کو ان کی حساسیت کی سطح کی بنیاد پر A، B اور C کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں 17,500 سے زائد پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جن میں پنجاب میں 6 ہزار 599  اور سندھ میں 4 ہزار 430  پولنگ سٹیشنز شامل ہیں۔جن کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سخت نگرانی کی جائے گی۔

بلوچستان میں 2 ہزار 38 پولنگ سٹیشنز اور خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 344 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

حساس کیٹیگری میں پنجاب میں 15 ہزار 829، سندھ میں 8 ہزار 30، بلوچستان میں 2 ہزار 68 اور خیبرپختونخوا میں تقریباً 6 ہزار پولنگ سٹیشنز شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ سکیم کی سمری جاری کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کے لیے ملک میں کل 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں،جن میں مردوں کے 25 ہزار 320 اور خواتین کے 23 ہزار 950 پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری سمری میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 41 ہزار 405 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔ جن میں مردوں کے 14 ہزار 556 اور خواتین کے 14 ہزار 36 پولنگ سٹیشن ہوں گے۔ پنجاب میں 22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی سمری میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 19 ہزار 6 پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔ جن میں مردوں کے 4 ہزار 439،خواتین کے 4 ہزار 308 پولنگ سٹیشنز ہوں گے ، صوبے میں 10 ہزار 259 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 697 پولنگ سٹیشنز ہوں گے ، جن میں مردوں کے 4 ہزار 814،خواتین کے 4 ہزار 289 پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔ صوبے میں 6 ہزار 594 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔

اس کےعلاوہ بلوچستان میں 5 ہزار 28 پولنگ سٹیشنز ہوں گے، جن  میں مردوں کے 1511 اور خواتین کے 1317 پولنگ سٹیشنز ہوں گے ، صوبے میں 2 ہزار 200 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 2 لاکھ 76 ہزار 402 پولنگ بوتھ ہوں گے ،جن  میں مردوں کے 1 لاکھ 47 ہزار 560  اور خواتین کےلیے 1 لاکھ 27 ہزار 842 پولنگ بوتھ ہوں گے۔

پنجاب میں 1لاکھ 49 ہزار 434،سندھ میں 65 ہزار5 پولنگ بوتھ ہوں گے ،خیبر پختو نخوا میں 47 ہزار 81،بلوچستان میں 14 ہزار 882 پولنگ بوتھ ہوں گے۔

علاوہ ازیں ووٹرز آج (پیر) سے 8300 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشنوں کی تفصیلات حاصل کر سکیں گے۔

مزیدخبریں