وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی استعفیٰ دے دیا

11:04 AM, 29 Jul, 2020

نیا دور
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر پاکستان آیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کو چھوڑ کر پاکستان آیا تھا اور میں نے پاکستان کے لیے محنت اور ایمانداری سے کام کیا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان کے لیے کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، مطمئن ہوں کرونا کیسز میں کمی کے دوران استعفیٰ دیا۔



اس سے قبل وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ تانیہ ایدروس نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفاد کے خاطر عہدے سے استعفیٰ دیا، میں پاکستان میں خدمت کے جذبے سے آئی تھی لیکن میری کنیڈین شہریت کے حوالے سے بہت باتیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ میری پیدائش کینیڈا میں ہوئی اور وہاں پیدا ہونا میری خواہش نہیں تھی، پاکستان کو جب میری ضرورت پڑے گی میں حاضر ہوں۔

مزیدخبریں