شہباز شریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ذرائع ن لیگ

11:21 AM, 29 Jul, 2021

نیا دور
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صحافی سیف اعوان نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ٹوئٹر پر خبر دیتے ہوئے لکھا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں شہبازشریف کی حکمت کو عملی نظر انداز کرنے پر ان کا پارٹی صدر کا عہدہ چھوڑنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ  شہباز شریف کے بعد شاہد خاقان عباسی پارٹی کے قائمقام صدر بن ہونگے تاہم حمزہ شہباز کے روکنے پر فی الحال شہباز شریف استعفی دینے کے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی ہے۔

https://twitter.com/saifullahawan40/status/1420675468462800898

انہوں نے مزید لکھا کہ حمزہ شہباز نے شہباز شریف کو یہ معاملہ میاں نوازشریف کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کروائی اور یہ بھی کہا کہ مریم نواز اب کم از کم ایک سال یا آٹھ ماہ تک خاموش رہیں گئیں۔

https://twitter.com/saifullahawan40/status/1420676270581592069

دوسری جانب شہباز شریف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، انہوں نے اسے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں پھیلانے کا ٹاسک کچھ مخصوص طبقات کی جانب سے دیا جاتا ہے اور اس کا مقصد صرف ن لیگی کارکنان میں بددلی پھیلانا ہے لیکن ایسی بھونڈی کوششیں نہ پہلے کبھی کامیاب ہوئی ہیں نہ اب ہو رہی ہیں۔
مزیدخبریں