شدید مالی مشکلات کا شکار رہنے والے بالی وڈ کے 5 میگا سٹارز

06:43 PM, 29 Jul, 2022

نیا دور
ہم آج اس تحریر میں بالی وڈ کے ان 5 میگا سٹارز کے متعلق بتائیں گے کہ جو انتہائی کامیاب اداکار ہونے کے باوجود شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئے تھے۔

شاہ رخ خان



سب سے پہلے بات بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی۔ شاہ رخ خان یوں تو بالی وڈ کے کامیاب ترین ایکٹرز میں سے ایک ہیں مگر یہ بھی سچ ہے کہ ان کے کیریئر میں بہت زیادہ اتار چڑھائو آئے ہیں۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  Ra One کی ریلیز کے بعد شاہ رخ خان شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے تھے۔ یہاں تک کہ کچھ میڈیا رپورٹس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ دیوالیہ ہو گئے تھے۔ کیونکہ انہوں نے اپنی تمام کی تمام سیونگز اس فلم کو بنانے میں لگا دی تھیں۔ مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ  Ra Oneفلاپ نہیں ہوئی تھی۔ یہ فلم بنائی گئی تھی 130 سے ڈیڑھ سو کروڑ انڈین روپوں میں جبکہ اس نے کمائے تھے 207 کروڑ انڈین روپے۔ آج کل کے حساب سے پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 5 ارب 96 کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ اور ظاہر ہے کہہ سب کا سب پرافٹ شاہ رخ خان فیملی کا ہی تھا کیونکہ را-ون کی پروڈیوسر گوری خان تھیں۔ یہ الگ بات کہ اس فلم نے اتنی آئوٹ سٹینڈںگ پرفارمنس نہیں دی تھی جس کی اس سے توقع کی گئی تھی۔ یوں یہ بات آج تک کسی کو بھی سمجھ نہ آسکی کہ کیا شاہ رخ خان پر یہ معاشی بدحالی را-ون ہی کی وجہ سے آئی تھی یا پھر وجہ کوئی اور تھی۔

امیتابھ بچن



بالی وڈ کے بادشاہ کے بعد ذکر بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کا۔ امیتابھ بچن نے اپنے پاس پیسے نہ ہونے کا ذکر خود ایک بلاگ میں کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ " یہ بات ہے 2000ء کی جب پوری دنیا نئی سنچری کا جشن منا رہی تھی اور میں اپنی قسمت کی تباہی کا رونا رو رہا تھا۔ اس وقت نہ تو میرے پاس کوئی فلم تھی، نہ پیسہ اور نہ ہی کمپنی۔"  اور پتہ ہے یہ صورتحال کیوں پیدا ہوئی تھی؟ اصل میں امیتابھ بچن نے 1996ء میں اپنا پروڈکشن ہاؤس '' امیتابھ بچن کارپوریشن لمیٹڈ'' بنایا تھا۔ 1999ء تک کمپنی شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی تھی۔ انہوں نے بورڈ آف انڈسٹریل اینڈ فنانشل ری کنسٹرکشن سے درخواست کی تھی کہ کمپنی کو Sick Declare  کر دیا جائے۔ یوں امیتابھ بچن دیوالیہ ہوگئے تھے اور ان کی تمام کی تمام جائیداد بینک نے رہن رکھ لی تھیں۔

پریتی زنٹا



لمبے عرصے تک بڑی سکرین پر راج کرنے والی پریتی زنٹا نے بھی بہت برا وقت دیکھا ہے۔ 2013ء میں پریتی زنٹا نے ایک فلم پروڈیوس کی تھی جس کا نام تھا ''عشق اِن پیرس۔ یہ فلم انتہائی ناکام ثابت ہوئی تھی۔ اور اسی وجہ سے ان کے پاس پیسے ختم ہو گئے تھے کیونکہ انہوں نے اپنی تقریباً ساری دولت اس فلم پر لگائی تھی۔ مگر پھر ان کے کام آئے تھے ان کے بہترین دوست سلمان خان۔ یعنی  سلو بھائی نے ان کیمالی مدد کی تھی۔

گووندا



گووندا 1990ء کی دہائی کے سب سے بڑے سٹارز میں سے ایک ہیں۔ مگر ان پر بھی کڑا وقت آیا تھا۔ انہوں نے اپنے منہ سے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ان پر ایسا وقت بھی آیا تھا جب ان کے پاس پیسے تھے اور نہ ہی کام۔

راج کپور



راج کپور بالی وڈ کے سپر سٹارز میں سے ایک تھے۔ وہ ایکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی تھے۔ 1970ء میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ' میرا نام جوکر ' باکس آفس پر بری طرح پِٹ گئی تھی۔ اور ان کا شدید معاشی نقصان ہوا تھا اس فلم کی وجہ سے۔

 
مزیدخبریں