حریم شاہ کی صوبائی وزیر سے شادی کے چرچے، اراکین کی اپنی بیویوں کو یقین دہانیاں

11:21 AM, 29 Jun, 2021

نیا دور
معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد سے ہی حریم شاہ کے شوہر کے حوالے سے کئی چہ مگوئیاں ہوئیں جبکہ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا کہ آخر وہ کون رکن سندھ اسمبلی ہے جس سے حریم شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔

حریم شاہ کے صوبائی وزیر سندھ سے شادی کے دعوے کے بعد ہر وزیر کی بیگم اپنے شوہر پر شک کرنے لگی ہے ۔ حریم شاہ کی شادی کی خبر نے ساری سندھ کابینہ اراکین کومشکوک کردیا ہے ۔ متعدد وزرا نے تو حلف اُٹھا کر بیگمات کو یقین دلایا کہ انہوں نے حریم شاہ سے شادی نہیں کی۔

صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نے حریم شاہ سے شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئےکہا ہےکہ حریم سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ خودکشی کرلیں۔ صوبائی وزیر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ رولیکس گھڑی پہنتے ہیں اور یہ جس کی ہے اس وزیر سے حریم نے شادی کی ہے۔ تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ رولیکس سے وزیر کی شناخت نہ کریں، میرا خیال ہے کہ یہ خبر بنیاد ہے، پوری خبر حریم شاہ کی اپنی بتائی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری پارٹی اس کو ڈھونڈ رہی ہے جس نے حریم شاہ سے شادی کی ہو، جب ہم کو نہیں معلوم کس وزیر سے شادی کی ہے تو یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے، حریم شاہ کافی عرصے سے گمنام تھی، اب ان کے دماغ میں پبلسٹی حاصل کرنے کے لیے یہ آئیڈیا آیا ہوگا اور یہ ٹوٹل حریم شاہ کا پبلسٹی اسٹنٹ ہے،  اس خبر کو قومی خبر بنا کر پیش کیا ہے۔


یاد رہے کہ پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا جس کے بعد حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ایک تصویر بھی شئیر کی گئی جس میں ایک ہاتھ حریم شاہ کا اور ایک اُن کے شوہر کا تھا۔ تصویر کے کیپشن میں حریم شاہ نے ''الحمد اللہ'' بھی لکھا تھا تاہم بعد ازاں حریم شاہ نے یہ تصویر ڈیلیٹ کر دی تھی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کسی وزیر نے اسے حریم شاہ کا ذاتی معاملہ قرار دے دیا تو کئی اراکین اسمبلی نے اپنے ہاتھ دکھا کر ہاتھوں میں انگوٹھی نہ ہونے کی تصدیق کروائی۔ یہی نہیں حریم شاہ نے جب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا تب سے ہی اراکین سندھ اسمبلی ایک دوسرے کو فون کر کے پوچھ رہے ہیں۔ فون کالز کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ساتھ اراکین نے اپنے ہاتھوں کی تصاویر بھی گروپس میں شئیر کیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر حریم شاہ کے شوہر سے متعلق اندازے لگانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج صبح حریم شاہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میرا نام کسی بھی شخص کے ساتھ نہ جوڑا جائے ، اس سے قبل نہ میرا کوئی بوائے فرینڈ تھا نہ میرا کوئی تعلق تھا برائے مہربانی میری تصاویر مختلف لوگوں کے ساتھ شیئر نہ کی جائیں۔خیال رہے کہ شادی کے اعلان کے بعد حریم شاہ کا یہ پہلا ویڈیو پیغام ہے۔ اس ویڈیو پیغام میں حریم شاہ نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
مزیدخبریں