شادی کی دعویدار حریم شاہ کے ہاتھ میں کس کا ہاتھ؟ معمہ حل ہوگیا

01:17 PM, 29 Jun, 2021

نیا دور
حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک مرد اور خاتون کا ہاتھ تھا جب کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر وائرل ہوئی اور تصویر میں موجود مردانے ہاتھ کو حریم کے شوہر کا ہاتھ سمجھا گیا۔ جبکہ حریم شاہ نے بھی اسے ایسے ہی پیش کیا۔ جبکہ ساتھ ہی دعوی' کردیا کہ یہ انی شادی کی تصویر ہے اور وہ سندھ کے صوبائی وزیر کی بیوی بنی ہیں۔ انکا یہ بات کرنا تھا کہ پاکستانی میڈیا میں طوفان بپا ہوگیا۔ کسی نے بتایا کہ سندھ اسمبلی کے اراکین اسمبلی اس وقت اپنی بیویوں کو صفائیاں پیش کر رہے ہیں۔ تو کبھی کسی وزیر کی جانب سے صفائیاں سامنے آرہی ہیں۔ تاہم اب تک معمہ حل نہ ہوسکا تھا۔

لیکن اب اس حوالے سے حقیقت سامنے آگئی ہے۔ حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر ہونے والی تصویر سے متعلق کاروباری شخصیت حسن اقبال کا دعویٰ ہےکہ تصویر میں موجود ہاتھ ان کا ہے۔

مذکورہ کاروباری شخصیت کی جانب سے مزید تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وائرل تصویر میں موجودمردانہ ہاتھ میں بندھی گھڑی اور انگوٹھی سب ان کی ہے جب کہ تصویر میں موجود خاتون کا ہاتھ حریم کے بجائے ان کی دوست کا ہے۔حسن اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ حریم شاہ نے یہ تصویر کہاں سے اٹھائی،حریم خود اعتراف کرچکی ہیں اس تصویر کا اس کی شادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ حسن اقبال کو اس سے قبل حریم شاہ کے ساتھ مختلف ٹک ٹاک ویڈیوز میں بھی دیکھا جاچکا ہے۔

گزشتہ روز ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے سندھ کے ایک وزیر سے شادی کرنے کا دعویٰ کیا اور ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد وہ ان کا نام بھی سامنے لے آئیں گی۔ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر دلہن کے لباس میں اپنی تصویراور مردانہ ہاتھ میں نسوانی ہاتھ کی تصویر شيئر کی تھی۔
مزیدخبریں