بلوچ طلبہ کی نسلی پروفائلنگ اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے پر کمیشن کا پہلا اجلاس طلب

07:41 AM, 29 Jun, 2022

نیا دور
بلوچستان کے طلبہ کی نسلی پروفائلنگ اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے پر کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

قائداعظم یونیورسٹی کےلاپتہ بلوچ طالبعلم کی بازیابی ومبینہ ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن کے معاملے پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت قائم کمیشن کا پہلا اجلاس 4 جولائی کو طلب کرلیا۔

کمیشن اجلاس کی سربراہی کنونیر وچئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کرینگے۔

واضح رہے کہ سینیٹر رضاربانی،افراسیاب خٹک،اسد عمر،کامران مرتضی اور سینیٹر مشاہد حسین سید کمیشن ممبران ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبا کی نسل کی بنیاد پر پروفائلنگ، جبری گمشدگیوں اور ریاستی اداروں کے عدم تعاون جیسی شکایات کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

یہ حکم اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے قائد اعظم یونیورسٹی کے لاپتہ طالبعلم کی بازیابی اور بلوچ طلبا کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران دیا گیا تھا۔

کمیشن نے سیکرٹری انسانی حقوق کو 4 جولائی صبح ساڑھے دس بجے طلب کرلیا۔

سیکرٹری انسانی حقوق بلوچ طلباء پر نیشنل پریس کلب کےباہر تشددسے متعلق کیس پر بریفنگ دینگے۔
مزیدخبریں