تحریک انصاف کا 2014 کا دھرنا سپانسرڈ تھا، مشاہد حسین سید

02:04 PM, 29 Jun, 2022

نیا دور
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2014 میں کیا گیا دھرنا سپانسرڈ تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ 2014 کا دھرنا دہشت پیدا کرنے کے لیے دیا گیا تھا اور اس میں بھی پولیس پر تشدد ہوا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ اس سپانسرڈ دھرنے نے پوری پارلیمنٹ کو یرغمال بنا دیا تھا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 2014 میں پولیس اہلکاروں کو شاہراہ دستور پر لٹا کر مارا گیا۔ دھرنے کے دوران ملٹری سیکرٹری نے وزیراعظم کو بتایا سارے راستے بند ہیں اور دھرنے کے شرکا وزیراعظم ہاؤس کے گیٹ پر پہنچ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکرٹری نے کہا کہ میں نے ہیلی کاپٹر منگوا لیا ہے۔ ایک ہی راستہ بچا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملٹری سیکرٹری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اگر مجھے مار کر وزیراعظم بننا چاہتے ہیں تو آکر بن جائے۔
مزیدخبریں