’ایران ان ملکوں جیسا نہیں جو ایک فون کال پر اپنا فیصلہ بدل لے‘ چین ایران معاہدے کے بعد معنی خیز بیان

07:40 AM, 29 Mar, 2021

نیا دور
ایران کے مشیر رہبر انقلاب اسلامی اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کے نمائندہ خصوصی علی لاریجانی کا کا کہنا ہے کہ ایران ان ملکوں جیسا نہیں ہے جو ایک فون کال پر اپنا فیصلہ بدل لیتے ہیں۔

گزشتہ روز تہران میں چین اور ایران کے درمیان 25 سالہ تعاون کا معاہدہ طے پایا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات اب سٹریٹجک سطح پر پہنچ گئے ہیں اور چین ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ موجودہ صورتحال ہمارے ایران کے ساتھ تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی ، ہمارا تعلق مستقل اور سٹریٹجک ہے۔

اس موقع پر علی لاریجانی نے کہا کہ ’ ایران دوسرے ملکوں کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں آزاد ہے اور وہ ان ملکوں جیسا نہیں ہے جو ایک فون کال پر اپنی پوزیشن بدل لیتے ہیں۔‘

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ بیان پاکستان کے بارے میں دیا گیا ہے جس کی وجہ موجودہ حکومت کا سی پیک معاہدے میں سست روی کرنا ہے۔
مزیدخبریں