اسلام آباد:دو پولیس افسروں کی بہادری، بندوق کی نوک پر یرغمال بچوں کو باحفاظت بازیاب کرایا

09:33 AM, 29 Mar, 2021

نیا دور
وفاقی دارلحکومت اسلا م آباد کے علاقے بارہ کہو میں ایک شخص نے بندوق کی نوک پر دو معصو م بچوں کو چار گھنٹے تک یرغمال بنایا جس کے بعد اسلام آباد پولیس کے بہادر جوانوں نے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں بچوں کو باحفاظت بازیاب کرالیا۔

اطلاعات کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی اسلام آباد پولیس کے ایس پی کیپٹن (ریٹائرڈ) حمزہ ہمایوں اور ایس ایس پی سید مصطفی ٰ تنویر نے آپریشن کا آغاز کیا اور چار گھنٹوں سے یرغمال بچوں کو بازیاب کرایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس ایس ایس پی سید مصطفیٰ تنویر نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس نے بروقت کاروائی کی اور تمام اداروں کے تعاون سے اس آپریشن کو کامیاب بنایا اور بچوں کو بازیاب کرایا۔

https://twitter.com/dcislamabad/status/1376242647745069066

آپریشن کےمقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے پولیس ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلا م آباد پولیس کی مثالی کارگردگی سے بچوں کو باحفاظت بازایاب کرایا گیا۔ انھوں نے آپریشن کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو یرغمال بنانے والے شخص نفسیاتی طور صحت مند نہیں تھا اور اسلام آباد کا رہائشی بھی نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مجرم پر ایسے دفعات لگائینگے تاکہ وہ باہر نہ آسکے۔
مزیدخبریں