'میرا جسم میری مرضی' کا نعرہ لگانے پر شوہر نے بیوی کوقتل کرکے لاش جلادی

05:48 AM, 29 Mar, 2022

نیا دور
لاہور میں ایک شخص نے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں حاملہ بیوی کو قتل کرنیوالے سفاک ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے 28سالہ میمونہ کا پہلے گلادبایا اور بعد میں لاش جلا کر شاٹ سرکٹ کا ڈرامہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مقتولہ سے 4سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور پہلی بیوی سے بھی اس کے 4 بچے ہیں۔

پولیس کےمطابق ملزم اللہ دتہ نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگاتی تھی جس پر طیش میں آکر اسے قتل کر دیا، ملزم نے حاملہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد انتہائی بے رحمی سے اس کی لاش بھی جلا دی۔

https://www.youtube.com/watch?v=ZrPr_V_yxK0
مزیدخبریں