جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان رمیش کمار اور باسط سلطان بخاری شرکت کی۔
تاحیات نا اہلی کے امکان پر رمیش کمار نے کہا کہ پاکستان اور اپنے وعدے کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہوں، نہ صرف میں بلکہ ہمارے تمام ساتھی اپنی کمٹمنٹ پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے فیصلے پر افسوس ہوا۔
اس کے علاوہ پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے منحرف پی ٹی آئی رکن باسط سلطان بخاری نے کہا کہ ہم عدم اعتماد کام یاب بنائیں گے، خوش فہمیاں دور کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں کچھ حرف آخر نہیں ہوتا، پوری پوزیشن صبح کلیئر ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کیلئے تحریک عدم اعتماد پیش کی۔
شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس 31 مارچ بروز جمعرات تک ملتوی کردیا اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر بحث 31 مارچ کو ہوگی۔
31 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔