وزیراعظم 'دھمکی آمیز مراسلہ' چیف جسٹس پاکستان کو دکھانے کیلئے تیار ہیں: وفاقی وزراء

10:42 AM, 29 Mar, 2022

نیا دور
وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اسد عمر وزیراعظم کے دھمکی آمیز خط سے متعلق اہم پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

اسد عمر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر ضرورت ہے وزیراعظم یہ دھمکی آمیز خط چیف جسٹس پاکستان کو دکھانے کے لیے تیار ہیں، ابھی یہ مراسلہ سول ملٹری قیادت کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے اور کابینہ میں بھی ہر کسی کو اس خط کا علم نہیں۔

اسدعمر نے کہا کہ مراسلے سے ظاہر ہوتا تحریک عدم اعتماد میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خط میں دو ٹوک الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ اگر وزیراعظم منصب پر رہتے ہیں تو خوفناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منحرک ارکان کو نہیں پتہ کہ تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اس مراسلے میں براہ راست نوازشریف ملوث ہیں، مراسلے میں براہ راست عدم اعتماد کا ذکر ہے، مراسلے میں براہ راست پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ذکر ہوا، مراسلے میں دو ٹوک لکھا ہےکہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوئی تو خطرناک نتائج ہوں گے لہٰذا بیرونی ہاتھ اور عدم اعتماد کی تحریک آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ یہ مراسلہ چیف جسٹس پاکستان کو دکھانے کی بات ہوئی ہے، چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نہیں دکھارہے بلکہ وہ ملک کے بڑے ہیں انہیں اس لیے دکھانے کی بات ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ مراسلے میں مزید لکھا کہ اگر عمران خان پاکستان کے وزیراعظم نہ رہیں تو اچھا ہوگا۔

مزیدخبریں