بحران سے لاتعلقی خطرناک، پاک فوج کی لیڈرشپ سیاسی جنگ میں سیز فائر کروائے، کامران خان

02:01 PM, 29 Mar, 2022

نیا دور
سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ سیاسی غیر جانبداری اچھی لیکن بحران سے لاتعلقی خطرناک ہے۔ افواج پاکستان لیڈرشپ کی سکت ہے کہ وہ سیاسی جنگ میں سیز فائیر کروائے دونوں فریقین کو جلد نئے الیکشن کے انعقاد کے لئے ایک پیج پر اکٹھا کرے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں کامران خان نے کہا کہ مسئلہ قومی سلامتی کا ہے۔ مسئلہ معشیت سے مسلسل رستے خون کا ہے۔ ایک ماہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظام حکومت تقریباً مفلوج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی لئے میں آج افواج پاکستان کی لیڈرشپ سے مخاطب ہوں۔ کون نہیں جانتا کہ ملک میں جاری یہ سیاسی جنگ وجدل اس سے قطع نظر کے کون جیتے پاکستان کو گہری کھائی میں دھکیل رہا ہے۔ یہ سچ ہے کہ پاک فوج اس سے لاتعلق ہے لیکن سیاسی غیر جانبداری اچھی لیکن بحران سے لاتعلقی خطرناک ہے۔

https://twitter.com/AajKamranKhan/status/1508795942535057413?s=20&t=dMsbEGeA01Pvn83r4iZ6Hw

کامران خان نے کہا کہ سیاسی غیر جانبداری سے ملک کو فائدہ ہے لیکن اس تباہ کن صورتحال سے لاتعلقی پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ایک جانب وزیراعظم عمران خان غیر ملکی قوت یا قوتوں کو ہمارے معاملات میں مداخلت اور دھمکیوں کا پینڈورا باکس کھول بیٹھے ہیں۔ اسی ماحول میں ملکی معیشت کو سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ قطع نظر اس کے کہ امریکا میں آج پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پاکستانی روپوں میں 240 کے لگ بھگ، انڈیا میں 270 روپے لیٹر ہو چکا ہے اور ہماری اپوزیشن ملک میں مہنگائی مکائو مارچ کر رہی ہے۔ یہ مہم اس پاکستان میں چلائی جا رہی ہے جہاں پیٹرول پہلے ہی 160 روپے فی لیٹر میں بیچ کر آگ سے کھیلا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/AajKamranKhan/status/1508721492799856642?s=20&t=dMsbEGeA01Pvn83r4iZ6Hw

اپنی ایک دوسری ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستانی حیران پریشان عقل ششدر۔ سیاستدان اقتدار پر قابض ہونے کے لئے کس قدر بے حیائی اور بے شرمی سے پینترے بدلتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ کمال ہوگیا کل کس طرح اپوزیشن نے باپ پارٹی کو گلے لگایا، باپ نے بھی کمال کیا وہیں ببانگ دہل اعلان کیا اس نے بلوچستان میں ن لیگ کی منتخب حکومت فوج کے کہنے پر گرائی تھی۔
مزیدخبریں