سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے لکھا کہ چودھری پرویز الہٰی کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ہے۔ عمران خان نے ان کے بیٹے کو یوٹرن لینے کا پیغام دلوایا اور وہ بھی ایک ریٹائرڈ سے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت سامنے آنے سے پر اب وہ پچھتا رہے ہیں اور ریٹائرڈ کی بھی کلاس لی گئی ہے۔ آج کل سیاستدان ٹیلی فون کالوں یا مسیجز کے بارے میں محتاط رہیں۔ اس گیم میں نیوٹرلز سے کسی کو کوئی لائن نہیں ملے گی۔
https://twitter.com/SaleemKhanSafi/status/1508818876821291015?s=20&t=SnOUqvi67djd6TN7VQIfrA
ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی نے اپنے بیٹے مونس الٰہی کے خاطر اپنے خاندانی اقدار اور سیاست دونوں کو دائو پر لگا دیا۔ نون لیگ علیم خان جیسے پی ٹی آئی کے کسی امیدوار کو وزارت اعلیٰ دے کر کایا پلٹ سکتی ہے۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟
یہ بھی پڑھیں: بزدار کی قربانی کا فیصلہ، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بالاخر عثمان بزدار کو قربان کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہی کو وزیراعلی کے کینیڈیٹ کے طور پر سپورٹ کرے گی۔ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔