اوپن مارکیٹ میں ڈالر 150 روپے پر برقرار

12:20 PM, 29 May, 2019

نیا دور

کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔


بدھ کے روز کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 22 پیسے کمی کے بعد 150 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر50 پیسے مہنگا ہوکر 150 روپے 50 پیسےکا ہوگیا ۔


اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر 150.25 روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 59 پیسے سستا ہوا اور ڈالر 149.63 پر بند ہوا۔


جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 150 روپے پر برقرارہے۔ ادھر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 950 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے 100 انڈیکس 35900 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

 
مزیدخبریں