تفصیلات کے مطابق یو این پیس کیپنگ آفیشل اکاؤنٹ سے کانگو میں تعینات میجر سمیعہ رحمان نے بیان میں کہا کہ میری ذمہ داریاں 6 اپریل کو ختم ہورہی تھیں، کرونا وبا کے باعث میں واپس گھر نہیں جا سکی، میرا 2 سالہ بچہ سوال کرتا ہے کہ آپ گھر کب آئیں گی۔
میجر سمیعہ رحمان کا کہنا تھا کہ پریشانی ضرور ہے تاہم میری کام کی لگن اور بڑھ گئی ہے، مل کر ہم کرونا وبا کا پھیلاؤ کم کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یو این امن مشن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس سال دن کا موضوع وومن پیس کیپنگ رکھا گیا ہے، پاکستان نے 30 ستمبر1947 کو اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی اور امن مشن کے لیے پاکستان کی معاونت کا آغاز 1960 میں ہوا، 60 سال میں پاکستان 26 ممالک میں 46 امن مشنز میں حصہ لے چکا ہے۔