تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے حویلی کے گاؤں گگڈار زیارت موڑ سے ایک گھر میں مبینہ طور پر ماں اور بیٹی کی پھندہ لگی لاشیں ملیں ۔
ورثا کا موقف ہے کہ ہماری خواتین کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد پھندے پر لٹکایا گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے اپنی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس اپنی رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کرے گی۔
مقامی صحافی کے مطابق حویلی کہوٹہ آزادکشمیر میں محبت کی شادی کر کے لڑکا لڑکی تو کہیں غائب ھو گئے لیکن لڑکی کے بااثر خاندان نے رات کو لڑکے کے گھر میں گھس کر ماں اور بہن سے زیادتی کے بعد دونوں کو پھانسی پہ لٹکا دیا۔
https://twitter.com/SheerazShah3/status/1398629588419452930
اس واقع کے بعد حویلی کہوٹہ شہر میں کے حالات کافی کشیدہ ہو چکے ہیں ۔ اس وقت بھی حویلی بازار کے حالات خاصے کشیدہ ہیں۔ مظاہرین چھوٹے ، بڑے گروپس کی صورت بازار میں جمع ہیں ۔ پولیس کی نفری بھی موجود ہے لیکن ابھی تک حالات قابو میں نہیں ہیں ۔ پولیس کی مزید نفری باغ اور راولاکوٹ سے طلب کر لی ہے۔ مظاہرین میں کافی غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اگر بروقت کنٹرول نہ کیا گیا تو حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ جس میں انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہو سکتا ہے۔
ایک صحافی کے مطابق حویلی کی تین بڑی برادریاں ہیں۔ گجر یعنی چوہدری، خواجہ اور راٹھور۔ یہاں معاملہ مبینہ طور پر یہ ہے کہ ایک گجر نوجوان لڑکے نے ایک راٹھور لڑکی کو اغوا کیا یا اس سے شادی کی۔ یہ عورتیں اس لڑکے کی ماں اور بہن ہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے، جس کے بعد لڑکی کے ورثا نے ماں اور بیٹی کو مارا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ چوہدری عزیز(موجود رکن اسمبلی جو گجر بھی ہے) نے سیٹ جیتنے کے لیے مروایا ہے، جب کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ راٹھوروں نے مارا ہے۔