صدراتی استثنیٰ، آصف زرداری کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس مقدمہ داخل دفتر کر دیا گیا

بینکنگ کورٹ نے کہا کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کے خلاف مقدمے کی سماعت نہیں ہوگی جس کے بعد مقدمے کو داخل دفتر کر دیا گیا۔

12:25 PM, 29 May, 2024

نیا دور

بینکنگ کورٹ میں صدر آصف زرداری کے خلاف زیر سماعت جعلی بینک اکاؤنٹ مقدمہ صدارتی استثنیٰ کے باعث داخل دفتر کر دیا گیا۔

بینکنگ کورٹ کراچی میں صدر آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ صدر زرداری صدارتی استثنیٰ حاصل ہونے کے باعث مقدمہ داخل دفتر کر دیا گیا۔

آج کیس کی سماعت کے موقع پر صدر زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے تاہم فریال تالپور پیش نہ ہوئیں۔

فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو کہا کہ آصف زرداری صدر بن چکے ہیں اور انہیں آئینی استثنیٰ حاصل ہے۔ اس لیے ان کے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

بینکنگ کورٹ نے کہا کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کے خلاف مقدمے کی سماعت نہیں ہوگی جس کے بعد مقدمے کو داخل دفتر کر دیا گیا۔

فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے فریال تالپور کی عدالت میں عدم پیشی پر جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی اجلاس کے باعث مصروف ہیں۔ اس لیے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

بینکنگ کورٹ نے فریال تالپور کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں