آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن تیز رفتاری کی وجہ سے اپنی موٹر سائیکل پر کنٹرول نہ رکھے سکے اور کئی میٹرز تک سڑک پر پھسلتے چلے گئے۔
حادثے کے بعد انھیں ہسپتال لے جایا گیا تاکہ اس بات کی جانچ کی جا سکے کہ انھیں کسی قسم کی اندرونی چوٹیں تو نہیں آئیں۔ تاہم ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے جسم میں کوئی فریکچر نہیں ہوا۔
خبریں ہیں کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے انھیں مرہم پٹی اور ضروری ادویات کے بعد گھر بھیج دیا تاہم وہ صبح سو کر اٹھے تو ان کا پورا جسم پھوڑے کی طرح دکھ رہا تھا۔
باون سالہ لیجنڈ کھلاڑی نے اپنے حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ میں حادثے میں زخمی ہو کر شدید تکلیف میں ہوں۔
امید کی جا رہی ہے کہ شین وارن جلد صحتیاب ہو کر ایشز کی سیریز کے آغاز سے فوکس سپورٹس کی کمینٹری ٹیم میں شرکت کیلئے موجود ہوں گے۔ خیال رہے کہ 8 دسمبر سے گابا یا برسبن کرکٹ گراؤنڈ میں ایشز کی ٹیسٹ سیریز شروع ہو رہی ہے۔