میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے کہا کہ اس مقصد کیلئے 35 لاکھ ڈالرز کے فنڈز ہڑپ کر دیئے گئے ہیں۔ 10 ارب روپے منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اجلاس میں اپنی حکومت کیخلاف ہی چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 10 ملین سونامی ٹری منصوبہ اور حال ہی میں گلاسکو میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں بڑے پیمانے پر گھپلے کئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور وفاقی حکومت کے افسران گلاسکو میں ہونے والی اس اہم کانفرنس میں اپنے خاندان اور بچوں کو سرکاری خرچ پر وہاں لے گئے تھے۔
خیال رہے کہ میجر ریٹائرڈ طاہر صادق اٹک سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ اکثر اپنی ہی حکومت پر چڑھائی کرتے رہتے ہیں۔
طاہر صادق نے کچھ عرصہ قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کی ٹیم نااہل لوگوں پر مشتمل ہے۔ جب سے پاکستان بنا تب سے اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی پی ٹی آئی کے دور میں کی گئی ہے۔