70 روز بعد پہلی بار ملک میں کرونا کا انفیکشن ریٹ 3 فیصد سے زائد ہوگیا

11:37 AM, 29 Oct, 2020

نیا دور

ملک میں کرونا وائرس کیسز مثبت آنے کی شرح 3 فیصد سے بھی بڑھ گئی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 70 سے زائد روز کے بعد گزشتہ روز پاکستان میں کرونا کیسز مثبت آنے کی شرح 3 فیصد سے زائد رہی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلوں کے تحت ریسٹورینٹس، شادی ہالز اور کاروباری مراکز کو رات 10 بجے بند کیا جائے گا جب کہ گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد این سی او سی نے ملک میں نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے جن کا اطلاق آج سے ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے کچھ انتہائی ہائی رسک عوامی سرگرمیوں پر پابندیوں میں سختی کی ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرونا کی پھیلتی ہوئی وبا کو صرف اسی صورت قابو کیا جاسکتا ہے کہ عوام احتیاط کی سخت ضرورت پر یقین رکھیں۔
مزیدخبریں