اور یہ اس وقت کیا گیا جب اپوزیشن کے شعلہ بیاں لیڈر خواجہ آصف نے تقریر کر رہے تھے اور وہ حکومتی وزرا اور مشیران وزیراعظم کی کرپشن کا ذکر کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ پچھلی بار خواجہ آصف اور شاہ محمود قریشی کے درمیان گرما گرمی ہوگئی تھی اور اپوزیشن کے خواجہ آصف نے سخت احتجاج کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کی نشست کا گھیراؤ بھی کیا تھا اور حکومتی بینچز کو ٹف ٹائم دیا تھا۔
آج اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے فواد چوہدری کو جواب دینے کے لیے بات شروع کی تو حکومتی رکن نے کورم کی نشاندہی کردی۔ کورم کی نشاندہی حکومتی ایم این اے عطاء اللہ نے کی۔ ایسے الزامات بھی عائد کیے جا رہے ہیں کہ بظاہر یہ ایک پلاننگ کا حصہ تھا کیونکہ کورم کی نشاندہی سے قبل حکومتی ارکان ایوان سے نکل گئے۔ ارکان کی گنتی کی گئی تو قومی اسمبلی اجلاس میں کورم ٹوٹ گیا جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔