میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ستاروں میں علیحدگی زین ملک کے سپر ماڈل کی ماں یولانڈا سے اختلاف بنے۔ زین ملک نے اس سارے معاملے پر طویل ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نجی معاملہ تھا جسے ساری دنیا کے سامنے اچھالا گیا۔
گلوکارنے کہا کہ وہ جیجی کی عدم موجودگی میں کئی ہفتوں قبل گھرآنے والے اس کی فیملی کے ایک رکن کے ساتھ جھگڑے کے نیتجے میں کیے جانے والے دعووں کاجواب نہیں دیں گے لیکن وہ اپنی بیٹی کے لیے کوئی مشکل کھڑی کرنا نہیں چاہتے۔
https://twitter.com/zaynmalik/status/1453794713224482826
جیجی حدید کی فیملی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ زین اور جی جی اب ساتھ نہیں ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کے بہترین والدین ہیں، اور وہ اپنی بیٹی کے مستقبل کو لے کر سنجیدہ بھی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تلخ کلامی کے دوران زین ملک نے جیجی حدید کی ماں پر ہاتھ اٹھایا جس پر وہ پولیس میں شکایت بھی درج کرنا چاہتی تھیں، لیکن زین ملک کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے۔
دوسری جانب جیجی حدید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے زین ملک کے ساتھ لگائی گئی تمام تصاویر ہٹا دی ہیں جبکہ زین ملک نے بھی اپنے انسٹاگرام سے جیجی حدید کے ساتھ تمام تصاویر ہٹا دیں۔
ستمبر 2020 میں امریکی سپر ماڈل اور گلوکار زین ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ زین ملک اور جیجی حدید نے اس خوشخبری کا اعلان انسٹاگرام پر بچی کا ہاتھ تھامے بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے پوئے کیا تھا۔
زین ملک اور جیجی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے جبکہ 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔