رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ میں فلم انڈسٹری میں ہی پلا بڑھا ہوں لیکن ایشوریہ جیسی سینئر اداکارہ کے ساتھ بولڈ سین کرنا آسان نہیں تھا۔ میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں رنبیر نے خود بتایا تھا کہ 'وہ ایشوریہ کے ساتھ ایک شوٹنگ کے دوران اتنے گھبرا گئے تھے کہ ان کے ہاتھ کانپنے لگے، یہاں تک کہ ایشوریہ کے گالوں کو چھونے سے بھی گھبراہٹ ہو رہی تھی۔
رنبیر کی حالت دیکھ کر ایشوریہ نے انہیں آرام دہ بناتے ہوئے سین کو صحیح طریقے سے کرنے کا مشورہ دیا۔ رنبیر نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے سوچا کہ مجھے ایسا موقع کبھی نہیں ملے گا اور موقع پر ہی چوکا مار دیا۔
خیال رہے کہ 28 اکتوبر 2016ء کو ریلیز ہونے والی فلم ’ اے دل ہے مشکل‘ میں انوشکا شرما، رنبیر کپور، ایشوریہ رائے بچن، فواد خان اور شاہ رخ خان جیسے اداکاراؤں نے شاندار پرفارمنس دی تھی۔
پانچ سال قبل ریلیز ہونے والی کرن جوہر کی فلم کے بارے میں کئی قصے ہیں۔ ایک سین میں جہاں انوشکا نے رنبیر کو زوردار تھپڑ مارا، تو وہیں بولڈ سین کر کے ایشوریہ کی جان عافت میں آگئی تھی۔
دراصل ایشوریہ رائے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کی پیدائش کے بعد واپسی کی کوشش کر رہی تھیں۔ 'جذبہ' اور 'سربجیت' جیسی فلموں میں کام کیا لیکن اس فلم کو ناظرین نے مسترد کر دیا۔ اسی دوران کرن جوہر نے ایشوریہ کو فلم ' اے دل ہے مشکل' میں پیشکش کی۔ فلم کی کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق کرن نے ایشوریہ کو کسنگ سین دینے کو کہا۔