وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کل سے پرائمری سکول کھولنے کا اعلان کردیا

11:45 AM, 29 Sep, 2020

نیا دور

وفاقی  حکومت کی جانب سے ملک بھر میں کل سے پرائمری سکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا ۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیر تعلیم  شفقت محمود نے کہا کہ متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں کل سے کلاسزکا آغاز ہوگا۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل کومدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے۔ 


خیال رہے کہ این سی او سی نے نویں دسویں اور بڑی جماعتوں کو 15 ستمبر سے جب کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کو 22 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزیدخبریں