بازار میں پی ٹی آئی کا جھنڈا لہرانے پر شہری مشتعل: کارکن پر شدید تشدد

12:33 PM, 29 Sep, 2020

نیا دور
اس وقت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی نظریں گلگت بلتستان کے انتخابات پر ہیں اور وہاں انتخابی مہم جاری ہے۔ پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے وہاں الیکشن میں دھاندلی سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

ایسے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا تار تار جا رہا ہے جبکہ ایک شخص کو زد و کوب کیا جا رہا ہے۔ 

معاملہ کچھ یوں ہے کہ  ایک ٹویٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں یہ واقعہ دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اس سے متعلق کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میںPTI کا جھنڈا بازار میں لہراکرچلنےپرعوام نے دھلائی کردی۔
مزیدخبریں