وزیر اعظم عمران خان ماضی میں طاہر اشرفی کے بارے میں کیا خیالات رکھتے تھے؟

03:52 PM, 29 Sep, 2020

نیا دور
 

وزیراعظم عمران خان نے آج مولانا طاہر اشرفی کو اپنا معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کیا ہے۔ مولانا طاہر اشرفی لشکر جھنگوی کے اہم رہنماوں سے قریبی روابط رکھتے ہیں۔ لشکر جھنگوی جو ملک بھر میں شیعہ مخالف کارائیوں میں سرگرم ہے اور مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کا کھل عام پرچار کرتی ہے کے مولانا طاہر اشرفی کیساتھ ذاتی نوعیت کے تعقات ہیں اور وہ بارہا انکا دفاع بھی کر چکے ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان لشکر جھنگوی کو کوئٹہ میں ہزارہ شیعوں کے قتل عام کا ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں۔ جبکہ ایک ٹویٹ میں انہوں نے سوال کیا تھا کہ اس قتل عام پر ریاست کہاں ہیں۔  علاوہ ازیں وزیر اعظم اپنے سابقہ کئی بیانات میں مولانا طاہر اشرفی کے بیانات پر انہیں تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔

مولانا طاہر اشرفی کو معاون تعینات کرنے سے قبل انہیں سعودی حکام کی جانب سے سعودی عرب بلایا گیا تھا۔ انکی واپسی کے کچھ گھنٹوں بعد انہیں معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی تعینات کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/desmukh/status/1310936537169825792

ایسی صورت حال میں جب ملک میں فرقہ واریت پڑھ رہی ہے اور شیعہ سنی فسادات طوالت اختیار کر رہے تو مولانا کو مذہبی ہم آہنگی کا معاون خصوصی بنانا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔
مزیدخبریں