میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ محمد زبیر اور ان کی بیگم کو کافی دیر سے دھمکیاں مل رہیں تھیں، مبینہ ویڈیو کی حقیقت کیا ہے یہ محمد زبیر اور اللہ کا معاملہ ہے لیکن محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔ مجھ سے جس نے لڑنا ہے سیاسی طور پر لڑے۔ میرے پاس کسی کی نجی ویڈیو نہیں ہے تاہم سازش کی ویڈیو ضرور ہے۔ محمد زبیر کی ویڈیو بھی ان کا ذاتی معاملہ ہے،ایسے کسی کی غیر اخلاقی ویڈیو سامنے آنا بری بات ہے۔ کسی کی بھی ویڈیو سامنے نہیں آنا چاہئیے۔
سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں نوازشریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہو۔
ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ جنید صفدر نے ابھی سیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔چئیرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب کی توسیع کے بارے میں آئین کچھ نہیں کہتا،چئیرمین نیب کی توسیع کے فیصلے پر پارٹی بہتر بتا سکتی ہے۔نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ محمد زبیر کو کافی دیر سے دھمکیاں ملک رہی تھیں،انہیں دو سال سے ڈرایا جا رہا تھا ۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے معاملے پر رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے بھی رد عمل دے دیا تھا، سابق گورنر سندھ نے ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی ناقص اور شرمناک حرکت کی ہے ، یہ ویڈیوز "جعلی اور ڈاکٹرڈ ہیں یہ سیاست کا نچلا درجہ ہے ، میں نے ایمانداری ، دیانت اور عزم کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی ہے ، پاکستان کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی مبینہ غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیوز گذشتہ روز لیک ہوئیں جو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں جبکہ محمد زبیر کا ٹرینڈ بھی کل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا ، محمد زبیر کی لیک ہونے والی ان متعدد مبینہ ویڈیوز میں انہیں مختلف کمروں میں الگ الگ خواتین کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی حالت میں دیکھا گیا۔