عتیقہ اوڈھو نے کے موجودہ شوہر حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رہنما ثمر علی خان ہیں جن سے انہوں نے 2012ء میں شادی کی تھی۔
ایک انٹرویو میں عتقیہ اوڈھو نے بتایا کہ تیسرے نکاح کی تقریب میں وہ گود میں اپنا نواسہ اٹھائے بیٹھی رہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شادی میں ان کے تیسرے خاوند کے بچوں، پوتوں اور نواسوں نے بھی شرکت کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈیزائنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بطور سٹائلسٹ پی ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ بھی کی لیکن اچانک یہ سب کرتے کرتے وہ اداکاری کے میدان میں بھی آ گئیں۔
عتیقہ اوڈھو نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ اس وقت ان کی پہلی شادی ختم ہو چکی تھی، ان کے دو بچے تھے جن کی پرورش کی ذمہ داری بھی ان کے ہی کاندھوں پر تھی اس لئے انہوں نے مالی طور پر مستحکم ہونے کیلئے یہ فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ عتقیہ اوڈھو نے پی ٹی وی کراچی سے اپنے پہلے ڈرامے ستارہ اور مہر النسا سے ملک گیر شہرت حاصل کر لی تھی۔ اس کامیابی کو دیکھتے ہوئے پرڈیوسروں نے ان سے رابطے کرکے انھیں فلموں میں کام کرنے کی آفرز دینا شروع کر دیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد انہوں نے جلد ہی دوسری شادی کی جو کامیاب نہ ہو سکی لیکن ان کا اس بات پر یقین ہے کہ شادی ایک مضبوط رشتہ اس لئے انہوں نے تیسری شادی کا فیصلہ کیا گو کہ اس وقت تک وہ زائد العمر ہو چکی تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا ثمر علی خان کو انہوں نے خود پرپوز کیا تھا۔