Type to search

انٹرٹینمنٹ خبریں قومی

حریم شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا، مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان

  • 99
    Shares

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علیحدگی اختیار کر کے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم آفیشل نامی اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ میں حریم شاہ بطور کارکن پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اور مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کرتی ہوں۔

ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ تبدیلی جائے جہنم میں۔

تاہم حریم شاہ سے منسوب ایک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹوئٹ کی گئی کہ پی ٹی آئی کو چھوڑنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں اور جس اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی ہے وہ فیک اکاؤنٹ ہے۔

سیاست دانوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے اب سیاست سے وابستگی کو بھی اپنی ٹوئٹس کا موضوع بنایا ہے اور بتایا ہے کہ وہ اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہیں بلکہ اب ان کی وابستگی مسلم لیگ ن سے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ویڈیوز اور تصاویر حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہوتی رہی ہیں جن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھونچال بپا رہا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *