Type to search

خبریں مذہب معاشرت معیشت

”اب غریب کے لیے موت بھی سستی نہیں“

  • 17
    Shares

فیصل آباد میں گورکنوں نے قبروں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث مہنگائی میں پسے غریب عوام کے لیے قبر کا حصول بھی مشکل ہو کر رہ گیا ہے۔

مہنگائی کی وجہ سے فیصل آباد کے گورکنوں نے قبر کی قیمتوں میں 10 سے 15ہزار  تک کا اضافہ کر دیا ہے جب کہ قبر کے کتبوں کی قیمت بھی 400 سے بڑھ کر 800 روپے کر دی گئی ہے۔

قبروں کی قیمتوں میں اضافے پر  شہریوں نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے اپنے پیاروں کی تدفین بھی مشکل ہو گئی ہے۔

ایک شہری نے شکایت کی کہ قبروں کے ریٹ اتنے زیادہ ہو گئے ہیں کہ اب غریب کے لئے مرنا بھی اتنا مشکل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب قبرستانوں کے گورکن کا کہنا ہے کہ  ڈیڑھ فٹ کتبہ پہلے ہم 400 سے 450 کا تیار کر کے دیتے تھے لیکن ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے جس کے باعث وہی کتبہ 8 سو روپے کا تیار کر کے دیتے ہیں۔

گورکن کہتے ہیں کہ  مہنگائی میں ہونے والے اضاٖفے نے مجبور کر دیا ہے، اس لیے 10ہزار سے کم میں قبر  تیار نہیں کر سکتے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *