Type to search

خبریں سیاست

مریم نواز کو اپنا سیاسی کردار ادا کرنا پڑے گا، یہ پارٹی کا مطالبہ ہے، رانا ثناء اللہ کی نیادور سے خصوصی گفتگو

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف جلد واپس آئیں گے، وہ بھی اپنا علاج کروا رہے ہیں۔ شہباز شریف حکومت کا بھی علاج کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی پالیسی کے باعث خاموش ہیں وہ پارٹی کے فیصلےکا احترام کر رہی ہیں، ان کا خاموش رہنا پارٹی کا فیصلہ ہے تاہم پارٹی کے اندر سے بھی ڈیمانڈ ہے کہ مریم نواز کو اپنا سیاسی کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو مہلک بیماریاں لاحق ہیں، اس حکومت کا علاض ضروری ہے، ق لیگ کو بھی اس میں شامل ہونا چاہیے، تاہم تفصیلات کو آن ایئر نہیں کرنا چاہیے۔

اس سے قبل راناثناء اللّٰہ سے گوجرانوالہ ڈویژن سےتعلق رکھنے والے ن لیگی اراکین اسمبلی نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومتیں بنی گالہ سے چلائی جا رہی ہیں، پنجاب کے وزرا رو رہے ہیں

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف صحت مند ہوتے ہی واپس آ جائیں گے، چودھری نثار سے رابطوں کا علم نہیں، موجودہ مسائل کا حل صرف مڈٹرم الیکشن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان متکبر ہیں، موجودہ سیاسی صورت حال میں ہر کسی کے ایک دوسرے سے رابطے ہیں، پنجاب حکومت کا جانا ٹھہر گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومتیں چند ووٹوں پرکھڑی ہیں، قبل از وقت صاف اور شفاف انتخابات کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *