Type to search

خبریں سیاست قومی

جعلی ڈگری کیس: رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری نااہل قرار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پنجاب سے مسلم لیگ ن کی ایک وکٹ گر گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کو الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری جمع کرانے پر نااہل قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس عامر فاروق نے نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب سے ن لیگی ایم پی اے چوہدری کاشف محمود کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو کاشف چوہدری کی اسمبلی کی رکنیت ختم کر کے فوری ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔

کاشف چوہدری 2018 کے عام انتخابات میں پی پی 241 بہاول نگر سے ن لیگ کے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اور درخواست گزار عبدالغفار نے کاشف چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔

کاشف چوہدری نے الیکشن کمیشن میں الخیر یونیورسٹی کی جعلی بی بی اے کی ڈگری جمع کرائی تھی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *