Type to search

خبریں قومی معیشت

حکومت نے عوام کو ایک اور ٹیکا لگا دیا، سرکاری حج کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ

 سرکاری حج کےنرخوں میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے سے زائدکا اضافہ کر دیا گیا اور وزیر مذہبی امور کو حج معاملات سے لاتعلق کر دیا، وزارت میں تبدیلیوں سے اصل قیمتوں پر معاملات طے نہ ہونے سے حج مہنگا ہو گیا۔

سرکاری حج کےنرخوں میں سوالاکھ روپےسےزائدکااضافہ کردیاگیا، جس کے بعد رواں سال سرکاری حج کے  کم ازکم نرخ ساڑھے5لاکھ روپےہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرمذہبی امورکوحج معاملات سےلاتعلق کر دیاگیا ہے ، جس کے بعد نورالحق قادری بطوراحتجاج بیرون ملک  چلےگئے ہیں جبکہ حج پالیسی وفاقی کابینہ کے2 دن قبل ہونے والے اجلاس میں پیش نہ کی جاسکی۔

ذرائع کے مطابق معاملات مشیر برائے حج ارباب شہزاد، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری مذہبی امورکے پاس ہیں ، وزارت میں تبدیلیوں  سےسعودی عرب میں کمپنیوں سےاصل قیمتوں پر معاملات طے نہ ہوسکے، جس کے باعث حج مہنگاہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سیکریٹری،ڈی جی ڈاکٹر ساجد،ڈائریکٹرحج مکہ سیدامتیازشاہ کوتبدیل کیا گیا اور بیوروکریسی نےتجربہ کار ٹیم کوہٹاکرنئی ٹیم لگادی جسےمعاملےکاعلم نہیں۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں23سوریال کی رہائش اب25سوریال سےزائدمیں حاصل کی گئی، رواں سال ساڑھے8سو ریال میں ملنے والی رہائش ساڑھے9سوریال میں ملی جبکہ ٹرانسپورٹ کی مدمیں فی حاجی 150 ریال کااضافہ کر دیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like

1 Comment

  1. Shayari Collection جنوری 31, 2020

    ایسی جمہوریت جس میں حرام کی کمائی بند ہو جائے
    سرکاری خزانے سے جہاز کی ٹکٹیں ملنی بند ہوجائیں زکواۃ کے پیسوں سے حج اور عمرے بند ہوگئے ہوں۔ خزانے سے لفافے بند۔ ایجنسیوں کے ڈر سے امریکہ اسرائیل اور انڈیا سے فنڈنگ بند ہوگئی ہو تو ایسی جمہوریت سلیم لفافی حامد میر کے لئے خطرناک ہے
    ایسی جمہوریت جس میں حرام کی کمائی بند ہو جائے
    سرکاری خزانے سے جہاز کی ٹکٹیں ملنی بند ہوجائیں زکواۃ کے پیسوں سے حج اور عمرے بند ہوگئے ہوں۔ خزانے سے لفافے بند۔ ایجنسیوں کے ڈر سے امریکہ اسرائیل اور انڈیا سے فنڈنگ بند ہوگئی ہو تو ایسی جمہوریت سلیم لفافی حامد میر کے لئے خطرناک ہے

    جواب دیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *