Type to search

خبریں سیاست قومی

وزیراعظم آزاد کشمیر کو گولی ماریں، ذمہ دار میں ہوں گا، پی ٹی آئی صدر کی کارکنان کو ہدایت

  • 58
    Shares

پاکستان تحریک انصاف کے آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کارکنان کے ساتھ خطاب کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر آپ میں سے کسی کو وزیراعظم یا کوئی سینیئر وزیر نظر آتا ہے تو آپ اسے گولی مار دیں، ذمہ داری میری ہو گی۔

اس وقت آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ہیں جن کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی کی قیادت کھل کر ن لیگ کے خلاف سامنے آ گئی ہے۔ خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں اب الیکشن کی فضا ہے، اس لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بھی سخت بیانات جاری کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند دن قبل بھی پی ٹی ئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایک صحافی کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *