Type to search

انٹرٹینمنٹ خبریں قومی میڈیا

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والا یہ شادی شدہ جوڑا کون ہے؟

  • 36
    Shares

آج کل ایک شادی شدہ جوڑے کی تصویر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ ہر شخص کا یہ سوال ہے کہ یہ شادی شدہ جوڑا کون ہے؟ اور ان کی شادی کیسے ہوئی؟ اس حوالے سے اب اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دولہے کا نام اسد ہے جبکہ دلہن کا نام نمرہ ہے جنہوں نے حال ہی میں شادی کی ہے۔ دولہے کی بہن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس پر انہوں نے بتایا کہ اس کے بھائی اسد نے اپنے والد صاحب کو ایک لڑکی کے بارے میں بتایا کہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔

دولہے کے والد نے لڑکی کے گھر جا کر رشتہ مانگ لیا اور ایک سال بعد دونوں کی شادی ہو گئی۔ دولہے کی بہن کے مطابق اُس کے بھائی اور بھابھی شادی سے بہت خوش ہیں اور پڑھائی کیلئے اومان جا چکے ہیں۔

نئے نویلے شادی شدہ جوڑے کو سوشل میڈیا صارفین سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تنقید کا معاملہ تب شروع ہوا جب دولہے کی بہن نے اپنے بھائی اور بھابھی کی ویڈیوز اور تصویر سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک پر شیئر کی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *