شیئر کی گئی انوائس کے مطابق شادی کی تقریب جمیکا کے علاقے نگریل میں واقع ریزورٹ روئلٹن نگری میں ہوئی تھی جبکہ یہ انوائس 18 اگست کو جاری کی گئی تھی نو بیاہتا جوڑے کی جانب سے شرکت نہ کرنے والے افراد کو رقم کی ادائیگی کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے.
بل کے ساتھ لکھے نوٹ میں کہا گیا کہ یہ بل آپ کو اس لیے بھیجا جا رہا ہے کیونکہ آپ نے حتمی گنتی کے دوران شادی کے شرکت کی تصدیق کی تھی نوٹ میں کہا گیا کہ بل میں درج کی گئی رقم آپ کی انفرادی نشستوں کی قیمت کی ادائیگی ہے چونکہ آپ نے کال نہیں کی یا ہمیں باقاعدہ نوٹس نہیں دیا کہ آپ تقریب کا حصہ نہیں بنیں گے لہذا یہ رقم آپ کی اپنی نشستوں کی ادائیگی ہے جو ہم نے ایڈوانس میں دی تھی.
امریکی جریدے”نیویارک پوسٹ“ کی جانب سے نشاندہی کی گئی یہ وائرل انوائس بھیجنے والا جوڑا ڈو سیمنز اور ڈیڈرا میک گی ہیں جن کا تعلق امریکا کے شہر شکاگو سے ہےڈو سیمنز نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر اس بل کی تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ جب میں آپ کو یہ انوائس بھیجوں تو برا نہ مانیں میں آپ کو بذریعہ ای میل بھیجوں گا اور سرٹیفائیڈ میل بھیجوں گا کہ اگر آپ کہتے ہیں کہ آپ کو ای میل نہیں ملی.
نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈو سیمنز نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایسا کیا لیکن بات پیسوں کی نہیں ہے انہیں مہمانوں کی عدم شرکت پر بہت زیادہ دکھ پہنچا ہے ڈو سیمنز نے کہا کہ انہیں بہت زیادہ بے عزتی محسوس ہوئی جب مہمانوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک نہیں ہوئی. انہوں نے بتایا کہ ہم نے 4 مرتبہ پوچھا تھا کہ کیا آپ آسکتے ہیں اور انہوں نے ہر مرتبہ حامی بھری ہمیں جمیکا میں پیشگی ادائیگی کرنی تھی جو ہم نے کی تاہم شادی کی تقریب میں انہیں احساس ہوا کہ کچھ لوگ اپنی بات پر قائم نہیں رہے انہوں نے کہا کہ کسی نے مجھے نہیں بتایا یا میسج نہیں کیا کہ ہم نہیں آسکتے میں یہی تو پوچھ رہا تھا اگر مجھے بتادیتے کہ نہیں آسکتے تو میں سمجھ جاتا.
ڈو سیمنز نے کہا کہ لیکن مجھے بتایا نہیں گیا اور میں نے ان مہمانوں اور ان کے ساتھ آنے والوں کی ادائیگی کی 4 لوگ 8 بن گئے، مجھے ذاتی طور پر برا لگا.