عمران خان نے واضح طور پر معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے اور قانونی اعتبار سے گیند ججز کے جانب اوچھال دی ہے اب دیکھنا ہے کہ ججز خان صاحب کی گیند کو کیسے کھیلتے ہیں چھکا مارتے ہیں، چوکا مارتے ہیں یا بولڈ ہوجاتے ہیں، مطیع اللہ جان
بطور کورٹ رپورٹر میں یہ سمجھتا ہوں چاہے کوئی معافی مانگے یا نہ مانگے، غیر مشروط معافی کی بنیاد پر کیس کو ختم نہیں کرنا چاہیے۔ اگر معافی قبول بھی کرنی ہے تو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کو تفصیلی فیصلے اور وجوہات بھی لکھنی چاہیے، تاکہ عوام کو بھی پتہ ہو اگر غیرمشروط معافی مانگی بھی گئی تھی تو کس جرم کی مانگی گئی تھی، مطیع اللہ جان
قانون کا بہت سادہ اصول ہے قانون سے لاعلمی کوئی عذر نہیں ہے۔ آپ عدالت میں جاکر یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں نے جوکام کیا ہے مجھے نہیں پتہ تھا کہ یہ جرم ہے اور اس کی کوئی سزا ہے۔ آپ بطور ایک شہری کوئی بھی کام کرنے سے پہلے ذمہ دار ہیں کہ آپ کو پتہ ہو کہ یہ قانوی طور پر جائز ہے یا ناجائز ہے، مزمل سہروردی
عمران خان یوٹرن ماسٹر ہیں وہ یوٹرن لیں گے اور غیرمشروط معافی مانگیں گے۔ ان کو ابھی گرم ہوا نہیں لگی انہیں لگتا ہے وہ اس کیس سے نکل جائیں گے جیسے 35 پنکچر والا الزام لگایا اور عدالت میں کہا کہ یہ سیاسی بیان تھا اسی طرح وہ اس کیس میں بھی یوٹرن لے کر غیر مشروط معافی مانگیں گے، بینش سلیم