پاکستانی فلم ساز جامی نے ڈان نیوز کے سی ای او حمید ہارون پر ریپ کا الزام لگا دیا

11:12 AM, 30 Dec, 2019

نیا دور
پاکستان کے معروف فلم ساز جمشید رضا عرف جامی آزاد نے ڈان میڈیا گروپ کے سی ای او حمید ہارون پر ریپ کا الزام لگا دیا۔

فلم ساز جامی آزاد نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ ہارون حمید کے دوستوں نے بجائے میری بات پر یقین کرنے کے میرا مذاق اڑایا، ڈان اخبار نے میرا ساتھ دینے کی بجائے اس پر پردہ ڈالا۔



واضح رہے کہ فلم ساز جامی نے 20 اکتوبر کو ایک ٹویٹ کیا تھا کہ وہ می ٹو مومنٹ کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ 13 برس قبل میڈیا کی ایک اہم شخصیت کے ہاتھوں خود زیادتی کا نشانہ بن چکے ہیں لیکن انہوں نے اس شخصیت کا نام ظاہر نہیں کیا تھا۔ لیکن اب جامی نے باقاعدہ اس شخصیت کا نام بھی لے لیا ہے۔



جامی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس واقع کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کیا تاہم کسی نے ان کا یقین نہیں کیا۔ اس کے بعد میڈیا نے یہ خبر شئیر کی لیکن بعد میں خبر مکمل طور پر بلیک آؤٹ کر دی گئی بلکہ کچھ میڈیا گروپس نے تو اپنی ویب سائٹ سے خبر بھی ہٹا دی۔

واضح رہے کہ جامی نے موجودہ ٹویٹس اپنے پرانے اکاؤنٹس سے نہیں کیے بلکہ نئے اکاؤنٹس سے کیے ہیں۔

نئے اکاؤنٹس سے ٹویٹس کرنے سے متعلق جامی کا کہنا تھا کہ ان کا پرانا اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہے، اسلیے وہ نئے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں