تفصیلات کے مطابق جنوب الوادی (ساؤتھ ویلی) یونیورسٹی کے سربراہ یوسف الغرباوی نے فیصلہ کیا ہے کہ مذکورہ امور کے مرتکب کسی بھی طالب علم کو دوسرے تعلیمی سیمسٹر میں یونیورسٹی کے کیمپس اور لیکچرز ہال میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ان افعال کو دہرائے جانے کی صورت میں متعلقہ طلبہ کو امتحان میں شریک ہونے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یونیورسٹی کے سربراہ کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ کے برتاؤ اور اخلاقی اقدار کے تحفظ اور سماج میں پھیلنے والے غلط رواجوں کے خلاف لڑنے کے سلسلے میں ہے۔