حکومت کا سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ کینسل کرنے کا اعلان

10:37 AM, 30 Dec, 2020

نیا دور

 وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ 16 فروری کو سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ کینسل کردیں گے۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے تمام ملکوں کے ویزے آن لائن کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور افغانستان سمیت دیگر ملکوں کے آن لائن ویزوں کے اجرا کا آغاز کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے۔ اگر انہیں پاسپورٹ چاہیئے تو ملک واپس آنا ہوگا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے تو ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لے گی، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب چور اپنی چوری بچانے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں، منی لانڈرر ایکسپوز ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے ایگل اسکواڈ تعینات کر رہے ہیں ،شہر میں تمام ناکےختم کر رہے ہیں صرف تین رہیں گے۔
مزیدخبریں