صارفین کی جیبوں سے 8 ارب 40 کروڑ نکلوانے کی منظوری: بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کردی گئی

11:30 AM, 30 Dec, 2020

نیا دور
اکتوبر اور نومبر کے مہینوں کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت نیپرا میں ہوئی جس میں نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اضافہ اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 29 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی جبکہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 77 پیسے منہگی ہو گی۔

بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔  یاد رہے کہ  آئی ایم ایف کے نئے پیکج کے لیئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی تقاضہ ہے۔
مزیدخبریں