دونوں جماعتوں کے وفود کی ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر میں ملاقات ہوئی۔ پیپلزپارٹی کے وفد کی سینٹر تاج حیدر نے قیادت کی۔ خواجہ اظہار الحسن اورفیصل سبزواری نے وفد کا استقبال کیا۔
یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری نے کہا کہ وفاقی حکومت میں شمولیت کیلئے تحریک انصاف سے معاہدے میں پہلی شرط مردم شماری ہی تھی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا بھی مشورہ دیا۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اگر آگے بڑھنا ہے تو عوام کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ہی آگے بڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ہمارے سینے سے لگے تو بہت خوشی ہوگی۔