تاہم پاکستان کی ٹی وی شخصیت اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے پاپ کارن میں کرونا وائرس کا علاج ہونے کا دعویٰ کردیاہے۔
مشہور ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود اکثر اپنے نت نئے دعووں کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ اب کی بار انکا کہنا تھا کہ کرونا کی نئی قسم کے پاکستان میں بھی کیسز نکل آئے ہیں۔ عوام سے کہیں کہ وہ پاپ کارن کھائے۔ کیوں کہ پاپ کارن سے کرونا کی اس نئی قسم کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔
سائنسی و طبی تحقیق و منطق سے مبرا اس دعوے پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید ہو رہی ہے جبکہ کئی افراد اس کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کم از کم اپنی تعلیم کے اعتبار سے ایک ڈاکٹر ہیں۔